فیصل آباد “موٹر وے پولیس نے فیصل آباد کے نواحی قصبے ساہیانوالا کے قریب سے لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی
اتوار کو موٹر وے پولیس نے لڑکی کو والدین کے حوالے کر دیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی کو ایک شخص سرکاری ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر بس میں لے جا رہا تھا
کہ لڑکی نے شک ہونے پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کر دی۔ملزم نے خود کو لڑکی کے سامنے حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا تھاجو صورتِ حال کو بھانپتے ہوئے لڑکی کو چھوڑ کر
فرار ہو گیا۔موٹر وے پولیس نے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے والدین کے حوالے کر دیا ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.