ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ , لوٹوں پر لوٹے ہی برسائے جائیں گے۔ لوٹوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی جائیں گے ۔
نجی چینل سماءنیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ; رانا ثناءاللہ نے کہا ہے , کچھ ارکان ایک سال سے چوری چھپے ملاقاتیں کر رہے تھے،وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، لیگی ارکان اسمبلی کے ; جلیل شرقپوری کے سر پر لوٹا رکھنے کی کوشش پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ; لوٹوں پر لوٹے ہی برسائے جائیں گے، لوٹوں کے خلاف ; الیکشن کمیشن میں; بھی رجوع کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ , استعفے; اور لانگ مارچ مقررہ وقت پر ہوں گے ۔ استعفے ایسے موقع پر دیں گے . جب الیکشن کروانا ممکن نہ ہوگا۔میاں نوازشریف کا بیانیہ کسی ادارے کے خلاف نہیں ، نوازشریف چاہتے ہیں ; آئین کی بالادستی کے لیے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ , آج کی تقریر وزیراعظم کے; شان شایان نہیں تھی، کسی کو عمران خان کو بتانا چاہیے تھا کہ اب وہ وزیراعظم ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.