وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہورکا راوی سٹی; اور کراچی کا بنڈل آئی لینڈ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل "اے آر وائے نیوز" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے, وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لاہورکا راوی سٹی اور کراچی کا بنڈل آئی لینڈ منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، بنڈل آئی; لینڈ سے چالیس ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی، بیرون ملک پاکستانی بنڈل آئی لینڈمیں سرمایہ کاری کریں گے کیونکہ انہیں مجھ پر بھروسہ ہے اور وہ سندھ حکومت پر; اعتبار نہیں کرتے ۔انہوں نے کہاکہ بنڈل آئی لینڈ کا سب سے زیادہ فائدہ صوبہ سندھ کو ہوگا،; سندھ حکومت کو تو ہمارا شکریہ ادا کرناچاہیے کیونکہ ہم نے مل کر کام کرنے کی پیش کش کی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.