وفاقی وزیرفوادچوہدری نے دعوی کیا ہے کہ, پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آج کا جلسہ بھی ناکام ہو گیا ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں. جیل بھی نہ جائیں اور پیسے بھی واپس نہ کریں۔ وہ تمام جرنیل،وہ تمام جج جو نواز شریف کی پتلی میں روح پھونکتے رہے ; وہ تاریخ ساز ہیں،جو نوازشریف کے; رچائے ہوئے;, کھیل میں حصہ دارنہیں وہ حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوگئے؟
نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کا مقصد صرف اور صرف مقدمات ختم کرانا ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں جیل بھی نہ جائیں اور پیسے بھی واپس نہ کریں،کوئٹہ جلسے کی طرح کی سرگرمیوں سے عدم استحکام پیدا ہوتا ; ہے۔ان کا کہنا تھا کہ, جلسے جلوس والے چاہتے ہیں کسی طریقے سے ; ریلیف دیا جائے لیکن وزیر اعظم عمران خان انہیں مقدمات میں ریلیف نہیں دیں گے، پی ڈی ایم تحریک سینیٹ انتخابات سبوتاژ کرنے کے لیے ہے۔وفاقی وزیرفوادچوہدری نے کہا ہے کہ , مولانا فضل الرحمان سیاست چھوڑیں اور اپنے اصل کام پر توجہ دیں کیونکہ سیاست علما کا کام نہیں ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ; کا آج کوئٹہ میں جلسہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا وہ تمام جرنیل،وہ تمام جج جو نواز شریف کی ; پتلی میں روح پھونکتے رہے وہ تاریخ ساز ہیں،جو نوازشریف کے رچائے ہوئے کھیل میں حصہ دارنہیں وہ حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب؟ان کا مزید کہنا تھا کہ,; یہ لوگوں کوبہت ہی بیوقوف سمجھتے ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ , عوام کی یادداشت تو ختم ہے،ان کو پتہ ہی نہیں لوگ ان کو کتناجانتے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.