Skip to main content

سگے باپ کو قتل کرنے والے دو بد بخت بیٹے دوست سمیت گرفتار،اندھے قتل کی وجہ جان کر آپ بھی توبہ توبہ کر اٹھیں گے..........



لاہور انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے حرام کاری   سے منع کرنے کی رنجش پر باپ کو قتل کرنے والے دو سگے بیٹوں کو دوست سمیت ;  گرفتار کر کے آلہ قتل رائفل قبضہ میں لے لی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق چند روز قبل کاہنہ کے علاقے میں رات گئے 45سالہ محمد رفیق نامی شخص  اپنی حویلی میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ،پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ۔ اے ایس پی کاہنہ سرکل اکرام اللہ کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ اصغر علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول محمد رفیق کے بیٹوں ذوہیب ;  اور اسامہ کو کردار مشکوک ہونے;  پر زیر حراست لے کر تفتیش شروع کی جو زیادہ دیر تک حقائق نہ چھپا سکے اور اعتراف جرم کرتے ہوئےبتلایا کہ ہمارا والد محمد  رفیق ہمیں حرام کاری سے منع کرتا رہتاتھا ; لہذا ہم نے تنگ آ کراپنے سگے باپ کو راستے سے ہٹانے کابھیانک منصوبہ بنایا اور اس منصوبےمیں اپنے دوست زاہد کو بھی شامل کر لیا جو قتل کرنے کے لیے گھر سے اپنے والد کی رائفل بھی لے آیا۔ وقوعہ کے روز ہم نے حویلی میں سوئے ہوئے;   اپنے والد کو رائفل سے سر میں گولیاں مار کر قتل   کر دیا اور موقع سے فرار ہو ,  گئے۔ملزموں کا کہنا تھا کہ کسی کو ہم پر شک نہ ہو اس لیے ہم نے ڈرامہ رچا دیا کہ رات کو نامعلوم ملزمان ہمارے;  والد کو حویلی میں قتل کر کے ; فرار ہو گئے ہیں۔مقتول محمد رفیق کے سگے بیٹوں ذوہیب، اسامہ اور ان کے دوست زاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل رائفل قبضہ میں لے لی ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔