Skip to main content

پسند کی شادی سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا.....................


کلفٹن میں باپ کے قتل میں بیٹا ہی ملوث نکلا، پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا . لیکن باپ کے انکار پر اس کی جان ہی لے لی۔معاشرے میں  خون سفید ہونے;  کی ایک اور مثال سامنے آگئی، بیٹے نے اپنی محبت کے حصول میں حائل رکاوٹ اپنے ; ہی باپ کی جان لے لی۔

کلفٹن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں چائنہ پورٹ کے قریب سے معمر شخص کی لاش ملی تھی جس کی شناخت  80 سالہ شہزاد;  گل ولد خداداد کے نام سے کی گئی۔ شہزاد گل کو تیز دھار آلے کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا  ۔لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے ابتدائی طور پر مقتول کے بیٹے یاسر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ الزام نمبر 539/2020 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت درج کیا . لیکن جب تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو معلوم ہوا کہ,   جائے وقوعہ پر یاسر اور اس کے باپ کے علاوہ کسی ; تیسرے کی موجودگی کے  شواہد نہیں     ملے . جبکہ دیگر ثبوت اور شواہد بھی مقتول کے بیٹے کی جانب اٹھنے لگے۔

پولیس نے جب یاسر سے سختی سے پوچھ گچھ ; کی تو اس نے فوری;  طور پر قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق یاسر نے  اپنے بیان میں بتایا ہے کہ,  وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا , اور اس سلسلے میں کافی  عرصے سے وہ اپنے والد کو منانے کی کوششیں کررہا تھا، اس مسئلے پر پہلے بھی باپ بیٹے کے درمیان کافی ;تلخ کلامی اور جھگڑا تک ہوچکا ہے، وقوعہ کے وقت بھی ان ;  دونوں کے درمیان تکرار ہورہی تھی کہ طیش میں;  آکر اس نے اپنے باپ کو ہی قتل کردیا، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔