سینیٹ داخلہ کمیٹی چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نےعدالت کی جانب سے دو بار تمام الزامات سے بری ہونے کے بعد سنتھیا رچی کے ; خلاف تمام زیر التواء مقدمات کی پیروی نہ کرنے کا اعلان کیا ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ , میں نے ہمیشہ خواتین کا احترام کیا اس لئے اس معاملے کو آگے نہیں بڑھانا چاہتا، ; میں عاجز فطرت کا انسان ہوں اور عدالت سے بریت کو فتح نہیں قرار دیتا، سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ, مجھے ان دشمن عناصر کا بخوبی علم ہے . جن کے دباؤ میں آکر غیر ملکی خاتون نے میرے خلاف الزامات لگا ئے۔
چونکہ میں نے ہمیشہ خواتین کا احترام کیا ہے اس لئے اس معاملے کو آگے بڑھانا نہیں چاہتا، سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ میں نے ہمیشہ ; عورتوں کے ; وقار و حقوق کےلئے کام کیا ہے۔میرے پاس وہ سارے ثبوت ہیں کہ سنتھیا رچی نے من گھڑت و بےبنیاد الزامات کچھ بااثر افراد کے کہنے پر لگائے، الزامات کا ; مقصد میرے و ہمارے ملک کی اعلی سیاسی قیادت کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش تھی۔

Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.