خیبر پختونخوا حکومت نے; سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراوں کے لیے 2 فیصد کوٹہ مختص کر دیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے; خواجہ سراوں کے لیے پالیسی تیار کر لی گئی ہے . جس کے مطابق خواجہ سراوں ;;کو ووٹ ڈالنے، انتخاب لڑنے اور پبلک آفس رکھنے کا حق حاصل ہوگا۔ نجی نیوز چینل جیو کے مطابق خواجہ سراوں کو روزگاری انشورنس، ہیلتھ انشورنس اور ہارڈشپ گرانٹ دی جائے گی جب کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے ; بیروزگار خواجہ سراوں کو ماہانہ 2 سے 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا منصوبہ بھی تیار کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق محکمہ تعلیم اور صنعت ڈویڑنل; ہیڈ کواٹر کی سطح پر خواجہ سراوں کے لیے الگ سکولز اور ووکیشنل ;سینٹرز قائم کیے جائیں گے. جب کہ تعلیم حاصل کرنے والے خواجہ سراوں کے لیے سکولز اور ووکیشنل سینٹرز میں ایک فیصد نشستیں مختص ہوں گی۔خواجہ سراوں سے متعلق نئی پالیسی کے مطابق خواجہ سراوں کوسکالرشپ میں 5 فیصد کوٹہ دیا جائے گا . جب کہ سرکاری ; ہاوسنگ سکیموں میں بھی خواجہ سراوں کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.