اپوزیشن تحریک کو بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ ، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی....................
لاہور ہائیکورٹ میں جلسے جلوس اور سیاسی اجتماعات روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی; حکومت، الیکشن کمیشن، تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی سمیت ; دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
مقامی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزارشہری نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وبا کے باعث شہریوں کی زندگیوں ; کو شدید خطرات لاحق ہیں، سیاسی اجتماعات کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا شدید خدشہ ہے. ; جبکہ سیاسی جماعتیں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کر رہیں۔ درخواست گزار کا مزید کہناتھا کہ سیاسی جماعتوں نے ; کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیزپر عملدرآمد ہی نہیں کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ , ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسے، جلوس پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.