پاکستان اور چین مل کر بھارتی سرحد پر حملہ کریں گے ،بھارتی وزیر دفاع کے اس بیان پر پاکستان کا رد عمل بھی سامنے آگیا.................
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے پڑوسی ممالک سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے; کہا ہے کہ, بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے پاکستان اور چین پر سرحدی; تنازعات کا الزام لگایا تھا ۔ نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابقانہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آرایس ایس، بی جے پی حکومت کے بیانیےکا ثبوت دیتا ہے، یہ بھی ہندوستانی حکومت کے پاکستان کے ساتھ ناقابل برداشت جنون کا ایک اور مظہر ہے۔زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ ; پاکستان پاک چین دوستی کے خلاف; بھارت کے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کی ; مذمت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ, دوسروں کے خلاف الزامات لگانے والا بھارت خود ریاستی دہشتگردی کا ڈھٹائی کا مظاہرہ کرنے والاملک ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.