Skip to main content

حسد کی بیماری اور ہمارا معاشرہ..................


 کل شام ایک محفل میں بیٹھی ہوئی تھی، ایک صاحب کہنے لگے عمران خان کو سیاست کا کچھ نہیں پتا۔۔۔ خلائی مخلوق نہ ہوتی  تو ہم پر یہ مسلط نہ ہوتا۔۔۔پھر بات دوسرے سیاست دانوں کی نااہلیوں سے ہوتی ہوئی قریبی حلقہ احباب تک آ پہنچی کہ فلاں کو کچھ نہیں آتا، ایسے ہی مشہور ہوا بیٹھا ہے ۔۔۔ فلاں کو دیکھا ہے کہ,     کیسے چند سال میں اوقات ہی بدل گئی؟؟؟ ٹوٹی موٹر سائیکل پر   آتا تھا.  اب گاڑی مل گئی... یہ باتیں قریبا روز ہی کہیں سننے    کو ملتی ہیں;  مگر آج میں ایک گہری سوچ میں پڑ گئی ہوں....

اچانک ذہن میں آیا کہ; جب بھی میں سکول ; میں اول آتی تھی تو بڑی خوشی میں دوڑتے ہوئےدادی اماں کو;  جب بھی انعام میں ملا میڈل دکھاتی تو وہ بس چمکتی آنکھوں کے ساتھ ایک ہی جملہ کہتی تھیں. .."وتعز ;من تشاء وتزل من تشاء " اس وقت اتنا غصہ آتا تھا کہ ,ایک بار بھی اُنہوں نے میری محنت اور دن رات پڑھنے کےشوق کا اعتراف نہیں کیا.میں ;جب واپس آتی تو اماں پوچھا کرتی تھیں کہ ,  گئی تو بہت چہکتی ہوئی تھی ;  ایسے کیوں آئی ہو ؟ تو میرا ہمیشہ ;ہی یہ جواب ہوتا تھا کہ , دادو کبھی صحیح مبارکباد ہی نہیں دیتیں...

آج سمجھ آیا کہ وہی تو ہمیشہ مکمل خوش ہوا کرتی تھیں;   اور میری ہر کامیابی پر اللہ کا فوری شکر ادا کرکے عاجزی میں جھک جاتی تھیں  ; کیونکہ جس کو بھی عزت ملی ہے ; وہ اللہ ہی کی تو عطا ہے .. ہم کیسے بتا سکتے ہیں . کون کتنا اہل ہے؟ اللہ نے ہر کسی کا حصہ رکھا ہوا ہے , نہ تو انسان کسی سے اس کا مقرر کیا ہوا;  مقام چھین سکتا ہے، نہ اس پر قابض ہوسکتا ہے; ، پھر کسی کی نالائقی کے تذکرے کرنے کا تو شاید کوئی جواز ہی نہیں ہے.

اس بارے میں آپ سوچنا شروع تو کریں آپ کے رونگتے کھڑے ہوجائیں گے... سوچئے اگر کسی ایسے انسان سے حسد کیا جائے ,.  جس کو اللہ نے عزت دی اور بار بار یہ کہا جائے کہ,  یہ شخص اس قابل  ہی نہیں کہ ,   اسے یہ مقام ملے تو واللہ یہ تو معاملہ خراب ہوجائے گا....نہیں نہیں میں عمران خان کی حمایت نہیں کر رہی....عام زندگی میں کسی  بھی شخص کو ترقی کرتا دیکھ کر پیدا ہونے;   والے حسد کی نشاندہی کر رہی ہوں کہ , یہ تو کفر کی حد تک جا سکتا ہے.. البتہ تنقید اور تذلیل میں بڑا باریک مگر    واضح فرق ہے... تنقید جمہوریت کا حسن ہے.  جبکہ تذلیل حقوق العباد کو ضائع کرتی ہے.

اس بات کااِدراک مجھے ڈیجیٹل میڈیامیں آکر زیادہ ہوا...جب سینکڑوں لوگوں نےہر ویڈیو پر کمنٹس میں گالیاں دیں اورسوشل میڈیا سٹارز کے ; بارے میں جب میں نے ہر عام آدمی سے عجیب و غریب باتیں سنیں.... خاتون ہے تو کردار برا کہہ;  کر زہر اگلا جاتا ہے۔۔۔ مرد ہو تو اسکا شجرہ نسب کھول کر اسکے ; ماضی کے مالی حالات پر بحث چھیڑ لی جاتی ہے. ارے اللہ کے بندو! یہ اس ذات کی تقسیم ہے جو لاریب درست ہے.. اسکی تقسیم میں راضی بارضا ; ہو کر تو دیکھیں وہ آپ کو دو گنا زیادہ عزت بخشے گا, بے شک وہ ہر شے پر قادر ہے!

 

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\