ٹرمپ کی پوجا اور ان کی کورونا سے صحتیابی کیلئے بھوکا رہ کر دعائیں کرنے والا بھارتی شہری انتقال کر گیا.............
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوجا کرنے اور ان کے, کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی صحتیابی کیلئے بھوکا رہ کر دعائیں کرنے ; والا بھارتی شہری انتقال کر گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے; والا کسان بسا کرشنا راجو صدر ٹرمپ کا بہت بڑا مداح تھا اور ان کی پوجا کیا کرتا تھا ، اس نے گزشتہ برس ٹرمپ کا ایک 6 فٹ کا بت بنوا کر اس کی پوجا شروع کی تھی۔
کرشنا راجو کے دوستوں کا کہنا ہے کہ, جب اس نے ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سنی تو اسے شدید دھچکا لگا اور اس نے ٹرمپ کی صحتیابی کیلئے دعائیں شروع کردیں۔ وہ راتوں کو جاگ کر اور; بھوکا رہ کر ٹرمپ کی صحتیابی کی دعائیں کرتا تھا. جس کی وجہ سے پیر کو دوپہر کے; وقت اسے دل کا دورہ پڑا اور; وہ جان کی بازی ہار گیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.