کورونا کے پھیلاﺅ کا خوف ،اسلام آباد کی کون کونسی گلیاں سیل کی جائیں گی؟شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی.............
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی ; وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث مختلف سیکٹرز کی گلیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹی;; فکیشن کے مطابق دس سیکٹر میں مثبت کیسز آنے پر گلیوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔
نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق سیکٹر ایف الیون تھری میں سٹریٹ 46، سیکٹر 2 میں سٹریٹ 23، سیکٹر آئی ایٹ 2 میں سٹریٹ 58 اور سیکٹر تھری میں سٹریٹ 57 جب کہ سیکٹر آئی ایٹ 4 میں سٹریٹ نمبر 91 اور; سیکٹر 4 میں سٹریٹ 91 کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میڈیا ٹاون بلاک ڈی میں کیس مثبت آنے پر سٹریٹ نمبر 10 جب, ; کہ سیکٹر جی;; الیون 2 میں سٹریٹ 33 اور جی سکس 2 میں سٹریٹ 35 کو سیل کیا جا رہا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان ٹاون میں کورونا کیسز سامنے آنے پر سٹریٹ نمبر 30 کو سیل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ , گلیوں کو کورونا کے; ; پھیلاوکو روکنے کے لیے سیل کیا جا رہا ہے، ملازمت پیشہ افراد کو کورونا کی منفی رپورٹ آنے پر آمدورفت کی اجازت ہو گی۔خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے; دوران اسلام آباد میں کورونا وائرس کے ;4 ہزار 57 ٹیسٹ کئے گئے. جن میں سے 3.8 کی اوسط سے 157 کیسز مثبت آئے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.