نجی چینل جیو نیوز کے مطابق دوران تفتیش موٹروے کیس کے مرکزی ملزم نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ , میں شفقت اور بالا مستری 9ستمبرکو واردات کے لیے کورول گاﺅں سے نکلے، بالا مستری راستے سے واپس چلا گی،میں اورشفقت جنگل کی طرف چلے گئے ۔ کورول جنگل کے قریب دو تین ٹرالی ڈرائیوروں سے ڈکیتی کی وارداتیں کیں۔ عابد ملہی نے انکشاف کیا کہ ;, کچھ دیر بعد گاڑی کے جلتے بجھتے انڈیکیٹر دیکھ کر موٹروے ; کے اوپر چلے گئے ، کھڑی گاڑی میں خاتون کو باہر نکلنے کا کہا ،خاتون کے انکار پر گاڑی کا شیشہ توڑا اور خاتون کو زبردستی باہر نکالا۔ خاتون سے گھڑی ، زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد موٹروے سے نیچے جانے کو کہا، انکار پر بچوں ; کو کو نیچے لے گئے، خاتون بچوں کو بچانے آئی تو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا یا، ; جب ڈولفن اہلکاروں نے آکر فائرنگ کی تو فرار ہوگئے ۔
عابدملہی کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد میں ننکانہ صاحب; اور شفقت دیپالپور چلا گیا تھا۔ میں ننکانہ صاحب سے بہاولپور چلا گیا. جہاں ماسک پہن ; کر گھومتا رہا۔ ایک ماہ تک پبلک ٹرانسپورٹ سے مختلف شہروں میں گھومتا رہا۔ اس نے بتایا کہ پیسے ختم ہونے پر بیوی سے رابطہ کیا تو پولیس; نے مجھے گرفتارکرلیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.