کیس کا پانسہ پلٹ گیا : عابد ملہی گرفتار نہیں ہوا بلکہ ۔۔۔ ملزم کو سی آئی اے کے سامنے پیش کرنے والا خالد بٹ کون نکلا ؟ حیران کن تفصیلات
فیصل آباد”موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم کے والد اکبر ملہی نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد ملہی نے خود گرفتاری کی ہے
ایک ویڈیو بیان میں عابد ملہی کے والد نے کہا کہ اسے پولیس نے گرفتار نہیں کیا بلکہ اس نے خود گرفتاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
عابد نے گھر آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھاوہ شام ساڑھے 6 بجے گھر مانگا منڈی آیا
اکبر ملہی نے مزید کہا کہ عابد کے گھر آنے پر پولیس کو اطلاع کی، بیٹے کو مقامی شہری خالد بٹ کی موجودگی میں پولیس کے حوالے کیا۔ ان کا کہنا تھا
کہ عابد ملہی کو مقامی شہری خالد بٹ کی گاڑی میں سی آئی اے بھجوایا۔ اکبر ملہی نے اپنے پیغام میں اپیل کی کہ عابد ملہی اب گرفتار ہوچکا ہے لہٰذا ہماری خواتین کو بھی رہا کر دیا جائے
اس سے قبل آئی جی پنجاب انعام غنی نے ملزم عابد ملہی کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز آئی جی پنجاب نے ملزم عابد کو پولیس کی جانب سے فیصل آباد سے گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا تھا
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری میں پنجاب پولیس کی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی معاونت کی اور سائنٹیفک طریقے بھی استعمال کیے گئے
آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی نے موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے نشانہ بنایا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.