لاہور”موٹر وے کیس میں گرفتار کیے گئے مرکزی ملزم عابد ملہی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد جب اسے لاہور منتقل کیا جارہا تھا تو اس وقت کی تصاویر سامنے آئی ہیں
میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنا حلیہ بھی تبدیل کیا ہوا ہے ، جس میں اس نے ہلکی سی داڑھی بھی رکھی ہوئی
ہے ، اور سر کے بال بھی بلکل چھوٹے چھوٹے سے کیے ہوئے ہیں جب کہ اس سے قبل جو تصاویر میڈیا میں زیر گردش رہیں ان میں ملزم عابد ملہی کے داڑھی بھی نہیں تھی
جب کہ ملزم نے بال بھی بڑے رکھے ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا تھا ، مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کی خبروں کے بعد پولیس نے اس کی گرفتاری کی تصدیق کردی تھی
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عابد ملہی کی تاندلیانوالہ میں اپنے سسرال میں موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی، جب وہاں ریڈ کی گئی تو ملزم وہاں سے فرار ہو گیا
جس کے بعد پولیس نے ملزم کا پیچھا جاری رکھا ، تاندلیانوالہ سے فرار ہونے کے بعد ملزم مانگا منڈی میں اپنے والد کے گھر میں چھپا ہوا تھا جہاں سے اس کی گرفتاری عمل میں آئی
ملزم عابد ملہی دو دن سے تاندلیانوالہ میں اپنے سسر کے گھر میں چھپا ہوا تھا ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کی کارروائی سی آئی اے لاہور کی ٹیم نے کی ،سی آئی اے لاہور کی خصوصی ٹیم لاہور پولیس کے ساتھ مل کر ملزم کی تلاش میں مصروف تھی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.